معروف سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز انتقال کر گئے

معروف سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز انتقال کر گئے
معروف سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز انتقال کر گئے
کیپشن:    سورس:   Twitter/@ProfDeano

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلین بلے باز، معروف کمنٹیٹر اور مختلف ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے ڈین جونز 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈین جونز انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچز میں کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈین جونز نے 52 ٹیسٹ میچز اور 164 ون ڈے میچز کھیلے۔ 

ڈین جونز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اور مینٹور تھے اور ان کی ’ریڈ بک‘ بہت مشہور ہوئی جس کے بعد انہوں نے کراچی کنگز کیلئے بھی خدمات سرانجام دیں، وہ پاکستان کرکٹ اور کرکٹرز کیلئے نرم گوشہ رکھتے تھے اور ہر موقع پر پاکستان کرکٹ کے حق میں آواز بلند کرتے رہے۔ 

مزید :

کھیل -