شہباز شریف کے لندن میں 4 ذاتی فلیٹس ،تفتیش میں کوئی جواب نہیں دیا ، ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیس میں نیب کاممکنہ جواب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کیس میں نیب کے ممکنہ جواب کے حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے لندن میں 4 ذاتی فلیٹس ہیں ،تفتیش میں اس حوالے سے شہبازشریف نے نیب میں کوئی جواب نہیں دیا ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شہبازشریف نے اپنی آمدنی کے 3 ذرائع ظاہر کئے، زرعی آمدن، کاروبار اور تنخواہ ذرائع آمدنی میں ظاہر کی گئی ، ذرائع آمدنی سے شہبازشریف کے اثاثے زیادہ ہیں، زرعی آمدن سے 18 کروڑ کی وصولی ظاہر کی گئی ، پٹواری رپورٹ کے مطابق زرعی آمدن 3 کروڑ سے زائد نہیں بنتی ۔
نیب ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف کاروبار کی آمدن بتانے میں ناکام رہے ، کیا کاروبار کرتے ہیں نیب کو نہیں بتایا گیا ، شہبازشریف کی اہلیہ کو 18 کروڑ روپے بذریعہ ٹی ٹی ملے ، شہبازشریف کی اہلیہ کو خاندانی جائیداد و وراثت میں نہیں ملی ، اسی منی لانڈرنگ کے پیسے سے ماڈل ٹاﺅن ایچ بلاک میں گھر خریدا گیا، اسی گھر کو وزیراعلیٰ ہاﺅس کا درجہ دیاگیا، ایچ بلاک والے گھر تمام اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کئے گئے ،سلمان شہباز کے پاس صرف40 لاکھ روپے تھے ، اب سلمان شہباز کے اثاثے 4 ارب سے زائد ہیں ،ان معاملات کی تفتیش نہیں ہو سکی کیونکہ ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا۔