قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کااجلاس ،سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور محسن شاہ نواز رانجھا کے مابین تلخ کلامی 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کااجلاس ،سی سی پی او لاہور عمر ...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کااجلاس ،سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور محسن شاہ نواز رانجھا کے مابین تلخ کلامی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور محسن شاہ نواز رانجھا کے مابین تلخ کلامی ہو گئی۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ پراسیکیوشن جنرل سے 2 بہتر پراسیکیوٹر مانگے ہیں ،موٹروے زیادتی کیس پراسیکیوشن کا رواں سال کا بڑا کیس ہو گا، عابد کے پیچھے ہماری 25 ٹیمیں سائیٹیفک طریقے سے کام کررہی ہیں ۔
عمر شیخ نے کہاکہ محسن شاہ نواز رانجھا کا نام اس لئے لیا شہباز بھنڈر ان کے ڈیرے سے برآمدہواتھا،کمیٹی اجلاس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور محسن شاہ نواز رانجھا کے مابین تلخ کلامی ہو گئی ۔
محسن شاہ نواز رانجھانے کہاکہ عمر شیخ گزشتہ دور حکومت میں میرے پاس آئے تھے میں ان کی ڈی آئی جی کیلئے سفارش کروں ،میراعمر شیخ سے کوئی اختلاف نہیں مگریہ سوچ سمجھ کر بات نہیں کرتے ۔
سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے محسن شاہ نواز رانجھا کا نام لینے پر معذرت کرلی ،احسان ٹوانہ نے کہاکہ صرف سیاستدان نہیں کسی مافیا کے پیچھے کوئی بیوروکریٹ یا پولیس والا بھی ہو سکتا ہے۔
چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہاکہ پوری دنیا میں ایک ہی ہیلپ لائن ہوتی ہے یہاں ہر محکمہ کی اپنی ہیلپ لائن ہے،پولیس نے ایک کام اچھا کیاکہ متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں ہوئی 
چیئرمین کمیٹی نے سی سی پی او کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ کوئی بیان دیتے ہوئے احتیاط کریں کیابول رہے ہیں،ریاض فتیانہ نے کہاکہ موٹروے پولیس اتنا ٹول ٹیکس لے رہی ہے تو تھوڑے پیسے بھی خرچے اور اپنا ہیلی کاپٹر لے۔