حکومت نے کن امراض کی ادویات مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

حکومت نے کن امراض کی ادویات مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ؟ تفصیلات سامنے آ ...
حکومت نے کن امراض کی ادویات مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے کورونا کے باعث تباہ ہونے والے روزگار سے پریشان عوام پر ایک مرتبہ پھر سے بجلیاں گراتے ہوئے ادویات مہنگی کرنے تیاری پکڑ لی ہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حکومت 94 ادویات کی قیمتوں میں 10 سے 250 فیصد تک اضافہ کرنے جارہی ہے جس کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا گیاہے ،نوٹیفکیشن کے جاری ہوتے ہی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا ۔نوٹیفکیشن میں 68 مقامی اور 26 درآمدی ادویات مہنگی کی جائیں گی جن میں شوگر ، دل ، ملیریا ، بخار ،آنکھوں کے امراض کیاادویات مہنگی کی جائیں گی ۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان کے معاو ن خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ادویات مہنگی کرنے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے موقف دیا کہ مارکیٹ سے غائب سے ہونے والی دواوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ 

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن دواوں کا ذکر ہو رہا ہے سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں ان دواوں کی قیمتوں پر مناسب تبدیلی نہ آنے کی وجہ سے مارکٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ناپید ادوایات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی۔ قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے باعث یہ دوائیں دستیاب نہیں ہوتیں۔ غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھی اب مناسب وقت میں دستیاب ہو گئی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ حکومت اور ڈریپ کا کام دواوں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ ہم نے ادوایات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دباو میں نہیں آئے۔ ایک نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ دواوں کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائے گئی۔ تمام صحت کے اداروں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

مزید :

قومی -