پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی کے بعد سنوکر کی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئیں 

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی کے بعد سنوکر کی سرگرمیاں بھی بحال ...
پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی کے بعد سنوکر کی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئیں 
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی کے بعد پاکستان میں سنوکر کی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئی ہیں اور پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے رواں ماہ کے آخر میں قومی رینکنگ سنوکر چیمپین شپ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی بی ایس اے کے صدر منور شیخ اور کو چیئرمین عالمگیر شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ 29 ستمبر سے نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی جس میں قومی رینکنگ کے 32 پلیئرز کے علاوہ تین جونیئر پلیئرز بھی شرکت کریں گے۔

عالمی سنوکر چیمپین محمد آصف ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے انعامی رقم والے اس ایونٹ میں فاتح پلیئر کو ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ منور شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کورونا کے حوالے سے بنیادی ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا لیکن پلیئرز کو از خود ٹیسٹ کرانے کو کہا گیا ہے اگر کسی پلیئر کو معالی معاونت کی ضرورت ہوگی تو اس کو ٹیسٹنگ میں مدد فراہم کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -