وفاقی حکومت کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط،گندم کی بین الصوبائی ترسیل میں حائل تمام پابندیاں ختم کرنے کامطالبہ 

وفاقی حکومت کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط،گندم کی بین الصوبائی ترسیل میں حائل تمام ...
وفاقی حکومت کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط،گندم کی بین الصوبائی ترسیل میں حائل تمام پابندیاں ختم کرنے کامطالبہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل میں حائل تمام پابندیاں ختم کرنے کامطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں گندم کی بین الصوبائی ترسیل میں حائل تمام پابندیاں ختم کرنے کامطالبہ کیا گیاہے،خط وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سکیورٹی فخر امام کی جانب سے لکھاگیا۔

خط میں کہاگیا ہے کہ سندھ حکومت نے پنجا ب میں گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کررکھی ہے،یہ پابندیاں آٹے اور گندم کی قیمت پر براہ راست اثرانداز ہورہی ہیں ، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں معاملے پر تشویش کااظہار کیاگیا ۔خط میں مزید کہاگیا ہے کہ آئین کاآرٹیکل 151 ملک میں آزادانہ تجارتی نقل و حمل کی اجازت دیتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -