انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا 

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا 
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر سستا ہو اہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 165 روپے 96 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 166 روپے 30 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 41 ہزار 876 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں معمولی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 41 ہزار 942 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی کا سفر اسی طرح جاری نہ ہر سکا اور مندی چھانا شروع ہو گئی ۔ 
100 انڈیکس میں دن بھر میں کمی آتی رہی اور ایک مقام پر آ کر 460 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اورتاہم کچھ دیر کے بعدا س میں واپس بحالی کا سفر ہوا لیکن یہ مثبت رجحان میں تبدیل نہ ہو سکا ۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 69 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 806 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔

مزید :

بزنس -