پی سی بی نے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا مگر کیوں؟

پی سی بی نے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا ...
پی سی بی نے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا مگر کیوں؟
سورس: Twitter/@FaisalIqbalCric

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کپ کیلئے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصل اقبال کا اپنے ادارے کے ساتھ حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک اہم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا خود ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ ہو گا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تصدیق کی تھی کہ ان میں اور ان کے ادارے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے درمیان ایک معاملہ حل طلب ہے جسے جلد حل کر لیا جائے گا۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جب پی آئی اے سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کو حل طلب معاملے پر کلین چٹ دینے کے ساتھ این او سی فراہم کر دے گا تو پھر انہیں دوبارہ اپنی ڈومیسٹک ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دیدی جائے گی، پی سی بی کے مطابق فیصل اقبال کے اپنے ادارے سے معاملات حل ہونے تک وسیم حیدر بلوچستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید :

کھیل -