رپورٹس کی روشنی میں دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کس طرح پیش کی گئی ہے؟

رپورٹس کی روشنی میں دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کس طرح پیش کی ...
رپورٹس کی روشنی میں دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کس طرح پیش کی گئی ہے؟
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم (پی سی بی) کے دورہ انگلینڈ کو مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی رپورٹس کی روشنی میں اطمینان بخش قرار دیدیا گیا ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کوچز اور کھلاڑیوں کی رپورٹس کی روشنی میں حتمی رپورٹ تیار کرے گا۔

ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ کی رپورٹس منیجر، کوچز اور کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو بھجوانے کے بعد اب رپورٹس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ این ایچ پی سی رپورٹس کا جائزہ لے کر مینجمنٹ کے اراکین اور کھلاڑیوں کی رپورٹ مرتب کرے گا جس کی روشنی میں پی سی بی عملدرآمد کرے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ انگلینڈ کی رپورٹس سے مطمئن ہے جہاں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیاں نہیں ہوئیں ، مشکل حالات میں مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان قابل ستائش ہم آہنگی رہی۔ 

مزید :

کھیل -