کورونا وائرس کے باعث انڈور ہاکی ورلڈکپ ملتوی ہو گیا، اب کس سال میں کھیلا جائے گا؟ 

کورونا وائرس کے باعث انڈور ہاکی ورلڈکپ ملتوی ہو گیا، اب کس سال میں کھیلا جائے ...
کورونا وائرس کے باعث انڈور ہاکی ورلڈکپ ملتوی ہو گیا، اب کس سال میں کھیلا جائے گا؟ 
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث انڈور ہاکی ورلڈکپ ایک سال کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق انڈور ہاکی ورلڈکپ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک سال کیلئے ملتوی کردیا گیاہے، یہ مقابلے 2 سے 6 فروری تک بیلجیم میں شیڈول تھے لیکن اب یہ میگا ایونٹ 2022ءمیں کھیلا جائے گا جبکہ نئی تاریخوں کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا۔ 
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو تھیری ویل کے مطابق ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، موجودہ حالات میں مقابلے کرانا ایک رسک تھا۔ 
واضح رہے کہ انڈور ہاکی ورلڈکپ میں 12 مینز اور اتنی ہی تعداد میں ویمنز ٹیمیں شریک ہوں گی، آسٹریا نے مردوں جبکہ جرمنی نے خواتین ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے، 2 سال پہلے یہ مقابلے برلن جرمنی میں ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -