”ہم پشاور کو پی ایس ایل میچز کی میزبانی نہیں دے سکتے“ پی سی بی نے صاف انکار کر دیا مگر وجہ کیا بنی؟ خیبرپختونخواہ کے شائقین کرکٹ کیلئے افسوسناک خبر

”ہم پشاور کو پی ایس ایل میچز کی میزبانی نہیں دے سکتے“ پی سی بی نے صاف انکار ...
”ہم پشاور کو پی ایس ایل میچز کی میزبانی نہیں دے سکتے“ پی سی بی نے صاف انکار کر دیا مگر وجہ کیا بنی؟ خیبرپختونخواہ کے شائقین کرکٹ کیلئے افسوسناک خبر
سورس: Creative commons licenses

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کی میزبانی دینے سے معذرت کر لی ہے جس کی وجہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے بعد حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم بھی بروقت مکمل نہ ہونے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پشاور کو پی ایس ایل میچز کی میزبانی دینے سے انکار کرتے ہوئے فیصلے سے متعلق صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کیلئے پشاور کو بھی میزبانی دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو جدید طرز پر بنانے کیلئے منصوبہ شروع کیا گیا لیکن منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو ناممکن قراردیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی خواہش پر پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو ممکن بنانے کیلئے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کو توسیع دینے پر کام شروع کیا گیا لیکن پی سی بی کی ٹیم کے معائنے کے بعد رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے اس حوالے سے صوبائی حکومت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سیض کے شرائط مکمل نہ ہونے پر پشاور کو پی ایس ایل کی میزبانی نہیں دی جاسکتی، اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن مصروفیات کے باعث جواب نہ مل سکا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی تیاری کیلئے کم وقت رہ گیا ہے اور پشاور میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر نہ ہوسکا اس لئے اگلے پی ایس ایل کی میزبانی پشاور کو نہیں مل سکتی اس حوالے سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل سے قبل غیر ملکی ٹیموں کو بتانا ہوتا ہے کہ کن کن شہروں میں میچوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، آئی سی سی کی شرائط پوری کرنی ہوتی ہیں جبکہ سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لینا ہوتا ہے اس لئے پشاور میں انتظامات مکمل ہونے کے باعث پی ایس یل کی میزبانی ممکن نہیں۔

مزید :

کھیل -