موٹروے کیس، متاثرہ خاتون نے کس کے کہنے پر رات کو سفر کیا؟ سی سی پی او کا اہم انکشاف

موٹروے کیس، متاثرہ خاتون نے کس کے کہنے پر رات کو سفر کیا؟ سی سی پی او کا اہم ...
موٹروے کیس، متاثرہ خاتون نے کس کے کہنے پر رات کو سفر کیا؟ سی سی پی او کا اہم انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ موٹروے کیس کی متاثرہ خاتون نے شوہر کے دباؤ ڈالنے پر رات کو سفر کیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بریفنگ دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بتایا کہ شوہر نے فون کرکے متاثرہ خاتون پر دباؤ ڈالا کہ وہ میکے سے گھر واپس آئے جس کی وجہ سے اسے رات کو سفر کیلئے نکلنا پڑا۔ جب پٹرول ختم ہوا تو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کرنے کے باوجود 45 منٹ تک مدد کیلئے کوئی نہیں آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی پی او نے کمیٹی کو بتایا کہ رات کو 2 بج کر 47 منٹ پر کسی راہ گیر نے 15 پر کال کرکے بتایا کہ خاتون کی کسی کے ساتھ ہاتھا پائی ہورہی ہے، اگر پہلے ہی 15 پر کال کردی جاتی تو واقعہ پیش نہ آتا۔

آئی جی موٹروے کلیم امام نے کمیٹی کو بتایا کہ ان کے پاس 1200 کلومیٹر کا علاقہ ہے، بہت سے جگہیں ایسی ہیں جہاں وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔ اس بارے میں متعلقہ حکام کو یاد دہانی کراتے رہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -