’ٹرمپ کو دوبارہ ووٹ نہ دینا‘ برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کی عوام سے اپیل، آگے سے ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

’ٹرمپ کو دوبارہ ووٹ نہ دینا‘ برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کی عوام سے اپیل، ...
’ٹرمپ کو دوبارہ ووٹ نہ دینا‘ برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کی عوام سے اپیل، آگے سے ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے
سورس: creative commons license

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی طرف سے مبینہ طور پر امریکہ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کرنے پر صدر ٹرمپ سیخ پا ہو گئے اور جوابی حملہ کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی طرف سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں شہزادہ ہیری نے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ نفرت انگیزتقاریر، گمراہ کن معلومات اور آن لائن منفی پراپیگنڈے کو مسترد کر دیں، جبکہ ویڈیو میں میگھن مارکل نے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی امریکی اقدار کو ووٹ دیں۔ان کے اس بیان کا صاف مطلب یہ تھا کہ وہ لوگوں کو تلقین کر رہے تھے کہ وہ صدر ٹرمپ کو دوبارہ منتخب نہ کریں۔ 

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی طرف سے اس بیان کے ذریعے بالواسطہ جوبائیڈن کی حمایت کرنے پر صدرڈونلڈٹرمپ مشتعل ہو گئے اور ایک بیان داغ دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ”میں میگھن مارکل کا بالکل بھی مداح نہیں ہوں۔ مجھے شہزادہ ہیری سے ہمدردی ہے، کیونکہ مستقبل میں اسے ہمدردی کی ضرورت پڑنے والی ہے۔“رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو اس طرح کا سیاسی بیان جاری کرنے پر برطانیہ میں بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ شاہی خاندان کے افراد ہونے کی وجہ سے ان سے توقع تھی کہ وہ کسی بھی طرح کی سیاسی سرگرمی سے دور رہیں گے۔ بکنگھم پیلیس کی طرف سے شہزادہ ہیری اور میگھن کے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا ہے اور کہہ دیا گیا ہے کہ یہ بیان انہوں نے ذاتی حیثیت میں دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -