سشانت سنگھ کی موت اور منشیات کا معاملہ، دپیکا پڈوکون، شردھا کپور اور سارہ علی خان، تینوں سپر سٹارز لپیٹ میں آگئے، نوٹس جاری

سشانت سنگھ کی موت اور منشیات کا معاملہ، دپیکا پڈوکون، شردھا کپور اور سارہ ...
سشانت سنگھ کی موت اور منشیات کا معاملہ، دپیکا پڈوکون، شردھا کپور اور سارہ علی خان، تینوں سپر سٹارز لپیٹ میں آگئے، نوٹس جاری
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کی تحقیقات پورے بالی ووڈ کو اپنی لپیٹ میں لیتی نظر آ رہی ہیں۔ ان تحقیقات کے دوران بالی ووڈ میں منشیات سمگلنگ گروہوں کا انکشاف سامنے آیا تھا جس پر سشانت کی سابق گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان دونوں نے تفتیش میں کئی بڑے اداکاروں اور اداکاراﺅں کے نام اگل دیئے جو منشیات سمگلنگ اور منشیات کے استعمال میں ملوث ہیں۔ان دونوں کے دیئے گئے ناموں کی فہرست طویل ہوتی ہوئی 3درجن تک جا پہنچی ہے جن میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، سارا علی خان، شردھا کپور، راکل پریت سنگھ اور دوسرے بڑے نام شامل ہیں۔ 
منشیات کا انکشاف سامنے آنے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام کر رہے ہیں جنہوں نے اب دپیکا، سارا، شردھا اور راکل پریت سنگھ کو سمن جاری کرتے ہوئے شامل تفتیش کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اس فہرست میں دپیکا کا نام شامل نہیں تھا تاہم چند رو ز قبل ان کی 2017ءمیں کی گئی واٹس ایپ چیٹنگ کے سکرین شاٹس لیک ہو گئے جس پر انہیں بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ اس چیٹنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ دپیکا اپنی منیجر کرشمہ پرکاش کے ذریعے منشیات حاصل کرتی رہی ہے۔ اس سے قبل ’کے ڈبلیو اے این ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دھروو چیتگوپیکر کو بھی تفتیش کے لیے طلب کیا جا چکا ہے۔ 
کرشمہ پرکاش اسی ایجنسی کے ساتھ کام کرتی تھی اور مبینہ طور پر یہ ایجنسی بھی بالی ووڈ میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔ این سی بی قبل ازیں اسی منشیات سمگلنگ کیس میں فلم پروڈیوسر مادھو مانتینا اور دیگر لوگوں کے بیانات بھی ریکارڈ کر چکی ہے۔ ان میں ’کے ڈبلیو اے این ایجنسی‘ کے ساتھ کام کرنے والی ایک لڑکی جیا ساہا بھی شامل ہے جو اپنے بیان میں اعتراف کر چکی ہے کہ وہ ریا چکرورتی، سشانت سنگھ راجپوت اور شردھا کپور کو منشیات سپلائی کر چکی ہے۔

مزید :

تفریح -