شبر زیدی نے چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ کیوں چھوڑا؟ بالآخر کئی ماہ بعد خاموشی توڑ دی

شبر زیدی نے چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ کیوں چھوڑا؟ بالآخر کئی ماہ بعد خاموشی ...
شبر زیدی نے چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ کیوں چھوڑا؟ بالآخر کئی ماہ بعد خاموشی توڑ دی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شبر زیدی کے چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کئی طرح کی افواہیں گردش میں رہیں۔ اب کئی ماہ بعد بالآخر خود شبر زیدی نے خاموشی توڑ ڈالی ہے اور یہ عہدہ چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق شبرزیدی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کا بیوروکریٹک ماحول مجھے پسند نہیں آیا۔ آپ یا تو کسی سوسائٹی میں گھل مل کر ویسے ہی بن جاتے ہیں یا پھر آپ کو اس سوسائٹی میں تنہائی کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ چنانچہ میں اس ماحول کی وجہ سے عہدے سے دستبردار ہو گیا ، کیونکہ میری صحت اس ماحول کی متحمل نہیں ہو سکتی تھی۔

شبرزیدی نے مزید بتایا کہ ”حفیظ شیخ کے ساتھ میرے تعلقات بہت اچھے ہیں اور مجھے بہت اچھی ٹیم ملی تھی۔ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ اپنی صحت کی بناءپر کیا۔ میں شاید یہ فیصلہ نہ کرتا لیکن میری فیملی نے اصرار کیا کہ مجھے کوئی حکومتی عہدہ نہیں لینا چاہیے۔ ایسا نہیں ہے کہ مجھے بیوروکریسی نے سپورٹ نہیں کیا۔مجھے یقین ہے کہ اگر آپ ان سے پوچھیں تو وہ کہیں گے کہ میں نے ان سے بہتر امور سرانجام دیئے۔ تاہم اسلام آباد میں معاشرہ سٹیٹس کی بنیاد پر قائم ہے۔ آپ کا گریڈکتنا ہے؟ آپ کا گھر کتنا بڑا ہے؟ اس طرح کی چیزیں میرے لیے کسی ٹارچر سے کم نہیں تھیں چنانچہ میں نے اس سوسائٹی سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔“

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -