حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم معاملہ طے پا گیا

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم معاملہ طے پا گیا
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم معاملہ طے پا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی احتساب بیورو کے دوسرے ترمیمی قانون 2019 پر معاملات طے پاگئے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت نے نیب کادوسرا ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کے تعاون سے قانون کی صورت میں لانے کافیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق نیب سیاستدانوں، سرکاری افسران سے محصولات کے معاملات کی تحقیقات بھی نہیں کرسکے گا۔مجوزہ بل کے مطابق نیب کا دائرہ کار وفاقی و صوبائی ٹیکس، لیویز، محصولات کے معاملات پر نہیں ہوگا، محصولات پر زیر التوا انکوائریاں، تفتیش متعلقہ اداروں اور حکام کو منتقل ہوجائیں گی۔

مجوزہ بل کے تحت احتساب عدالتوں سے متعلقہ مقدمات فوجداری عدالتوں کو منتقل ہوجائیں گے، کسی حکومتی منصوبے یا اسکیم میں ضابطہ کار کی خامیوں پر سیاستدان یا سرکاری افسر کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔بل کے تحت سیاست دان یا سرکاری افسر کیخلاف حکومتی منصوبے یا سکیم سے مالیاتی فائدہ حاصل کرنے پر ہی کارروائی ہو سکے گی۔

مزید :

قومی -