سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی نمرہ علی کے میٹرک میں کتنے نمبر آئے؟

سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی نمرہ علی کے میٹرک میں کتنے نمبر آئے؟
سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی نمرہ علی کے میٹرک میں کتنے نمبر آئے؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر اپنی نان سٹاپ باتوں کی وجہ سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی نمرہ علی جمعرات کے روز ایک بار پھر ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہیں۔ اس کی بڑی وجہ ان کے بدھ اور جمعرات کو ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہونے والے انٹرویوز ہیں۔

نمرہ علی کے بارے میں سب کو یہ تو پتا چل چکا ہے کہ وہ جب بولنا شروع کرتی ہیں تو انہیں چپ کرانا مشکل ہوتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انہوں نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔

نجی ٹی وی جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے نمرہ علی نے بتایا کہ ان کے میٹرک کے امتحان میں 700 نمبرز آئے ہیں۔ جب وہ سکول میں اپنا رزلٹ کارڈ لینے گئیں تو سب لوگ انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ 

نمرہ علی نے یہ بھی بتایا کہ وہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کی اکثر سہیلیاں انہیں یمنیٰ زیدی سے تشبیہہ دیتی ہیں۔  " میں بھی یمنیٰ  زیدی کی فین ہوں، میں آپ کے جیسی لگتی ہوں، میری سہیلیاں مجھے کہتی ہیں۔"

خیال رہے کہ نمرہ علی کا جب پہلا کلپ وائرل ہوا تھا تو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انہیں ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے میں اپنے کردار مہہ جبیں سے تشبیہہ دی تھی۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مہہ جبیں کے کردار کے ساتھ ڈرامے میں خوب انصاف کیا تھا، یہ کردار نمرہ علی جیسی چلبلی لڑکی کے بارے میں ہے۔ یمنیٰ زیدی کو اس کردار کی وجہ سے بڑے اداکاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ماہرہ خان نے تو ہم سوشل ایوارڈ کیلئے یمنیٰ زیدی کو اپنا ووٹ بھی دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -