’میں یہیں لیٹا رہوں گا‘ پولیس والوں نے موٹرسائیکل اُٹھائی تو آگے سے کراچی کے شہری نے ایسی حرکت کر دی جو آپ نے کسی کو نہیں کرتے دیکھا ہوگا

’میں یہیں لیٹا رہوں گا‘ پولیس والوں نے موٹرسائیکل اُٹھائی تو آگے سے کراچی ...
’میں یہیں لیٹا رہوں گا‘ پولیس والوں نے موٹرسائیکل اُٹھائی تو آگے سے کراچی کے شہری نے ایسی حرکت کر دی جو آپ نے کسی کو نہیں کرتے دیکھا ہوگا
سورس: Youtube/screengrab

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) غلط پارکنگ کی صورت میں ٹریفک پولیس آپ کی گاڑی یا موٹرسائیکل اٹھا لے جاتی ہے جو آپ کو جرمانہ ادا کرنے کی صورت میں ہی واپس ملتی ہے لیکن گزشتہ روز کراچی میں ایک آدمی نے کراچی پولیس کو ایسا مجبورکیا کہ موقع پر ہی بغیر جرمانہ دیئے اپنی موٹرسائیکل واپس لے لی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے اس شہری کی موٹرسائیکل اٹھا کر اپنی گاڑی میں رکھ لی اور جب جانے لگے تو اس شہری کی نظر پڑ گئی اور وہ آ کر پولیس کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔ 

پولیس اہلکاروں اور پاس موجود شہریوں نے بہتیری کوشش کی کہ یہ آدمی گاڑی کے سامنے سے اٹھ جائے لیکن اس نے ایک ہی رٹ لگائے رکھی کہ ’میری گاڑی اتارو، ورنہ میں ادھر ہی لیٹا رہوں گا۔‘ بالآخر پولیس والے اس کی موٹرسائیکل اتارنے پر مجبور ہو گئے اور اس سے کہنے لگے کہ اٹھ کر بتاﺅ تمہاری موٹرسائیکل کون سی ہے، کیونکہ گاڑی میں اور بھی موٹرسائیکلز لدی ہوئی تھی لیکن اس آدمی کو یہ پولیس کی چال لگی اور اٹھنے سے انکار کرتے ہوئے یہ کہہ دیا کہ آخری موٹرسائیکل میری ہے، اسے اتارو گے تب میں یہاں سے اٹھوں گا۔ بالآخر پولیس والوں نے اس کی موٹرسائیکل اتار کراس کے حوالے کی اور باقی موٹرسائیکلز لے کر چلتے بنے۔ موقع پر موجود کسی شہری نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں سڑک پر لیٹا یہ آدمی کہہ رہا ہوتا ہے کہ ”میں نے اپنی موٹرسائیکل سڑک پر ایک سائیڈ میں کھڑی کی تھی۔ یہ لوگ سمجھتے کیا ہیں خود کو۔ میں انہیں روک رہا ہوں اور یہ میری بات بھی نہیں سن رہے۔ اتارو میری گاڑی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -سندھ -کراچی -