ترقی پذیر ممالک کی لوٹی ہوئی رقم واپس کی جائے : وزیراعظم

ترقی پذیر ممالک کی لوٹی ہوئی رقم واپس کی جائے : وزیراعظم
ترقی پذیر ممالک کی لوٹی ہوئی رقم واپس کی جائے : وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہرسال کھربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے،ترقی پذیر ممالک کی لوٹی ہوئی رقم واپس کی جائے۔جنرل اسمبلی کے مالیاتی احتساب اور شفافیت سے متعلق پینل مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کے لیے مینڈیٹ ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کا پیسہ چوری ہو کر ترقی یافتہ ممالک میں پہنچ جاتا ہے،ہر سال ترقی پذیر ممالک سے اربوں ڈالر غیر قانونی طورپر باہر نکل جاتے ہیں، وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہرسال ایک کھرب ڈالر کی غیرقانونی منتقلی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کرنے چاہیں،غیر قانونی رقوم کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کو لائحہ عمل بنانا ہوگا، انہوںنے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا نے شدید متاثر کیا ہے،ان ممالک سے لوٹی ہوئی دولت واپس کی جائے۔ 
نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ غیر منصفانہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو منصفانہ بنانا ہوگا،عالمی برادری غیر قانونی رقوم کی منتقلی کے لیے کوئی لائحہ عمل بنائے۔ موثر اقدامات نہ کیے گئے تو غریب اور امیر میں فرق بڑھتا چلا جائے گا۔

مزید :

قومی -