صحت انصاف کارڈ کا نام تبدیل، اب کیا نام دیا گیا ہے؟

صحت انصاف کارڈ کا نام تبدیل، اب کیا نام دیا گیا ہے؟
صحت انصاف کارڈ کا نام تبدیل، اب کیا نام دیا گیا ہے؟

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام تبدیل کرکے قومی صحت کارڈ رکھ دیا ہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کا نام تبدیل صحت انصاف کارڈ سے تبدیل کرکے قومی صحت کارڈ رکھ دیا گیا ہے۔ کارڈ پر تحریک انصاف کی جگہ قومی پرچم کی پرنٹنگ شروع کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی کے پرچم کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے ڈیزائن والے کارڈ کا اجرا مرحلہ وار نئے اضلاع سے کیا جائے گا۔ صحت کارڈ کے ذریعے غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ 90 اضلاع میں یہ پروگرام جاری ہے اور اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -