قومی کرکٹر عمران فرحت نے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

قومی کرکٹر عمران فرحت نے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا
قومی کرکٹر عمران فرحت نے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر عمران فرحت نے کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عمران فرحت نے بتا یاکہ گزشتہ سیزن میں ہی کہہ دیا تھا کہ کہ آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ان کا آخری ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب کوچنگ کے پروفیشن سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پورا سیزن کھیلتا ہوں یا نہیں ابھی دیکھوں گا انجوائے کرتا رہا تو کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ نوجوانوں کو آگے لاوں، کوچنگ کی پیشکش پہلے سے ہیں لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اس میں آنا چاہتا ہوں۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 کے ہیرو عمرگل نے کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔

عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ ، 58 ون ڈے اور 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جبکہ 222 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ وہ آج کل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ بلوچستان کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور جلد باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

مزید :

کھیل -