وزیر اعظم عمران خان نے ترک اور عرب عوام کو اپنے قریب لانے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

وزیر اعظم عمران خان نے ترک اور عرب عوام کو اپنے قریب لانے کیلئے بڑا قدم ...
وزیر اعظم عمران خان نے ترک اور عرب عوام کو اپنے قریب لانے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام اباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ترک اور عرب عوام کو " اپنے قریب لانے" کیلئے بڑا قدم اٹھالیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ترک اور عرب عوام کو قریب لانے کیلئے دونوں زبانوں میں ٹوئٹر اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔ ان دونوں اکاؤنٹس پر وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ 

وزیر اعظم عمران خان کا ترک زبان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ

اس کے علاوہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے ترک اور عرب زبانوں میں وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کی اپ ڈیٹس بھی دی جائیں گی۔

وزیر اعظم عمران خان کا عربی زبان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75 واں سالانہ اجلاس جاری ہے جس میں سربراہان مملکت ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان جمعہ کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

مزید :

Breaking News -قومی -