شاگرد سے زیادتی کے الزام میں مدرسے کا استاد گرفتار

شاگرد سے زیادتی کے الزام میں مدرسے کا استاد گرفتار
شاگرد سے زیادتی کے الزام میں مدرسے کا استاد گرفتار

  

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن )شکرگڑھ میں طالب علم سے زیادتی کے الزام میں مدرسے کے استادکو گرفتار کر لیا گیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق شکرگڑھ کے علاقے دودھے میں 16 ستمبرکویہ واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک طالب علم کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ بچے کے والد کی مدعیت میں 20ستمبرکو مقدمہ درج کیاگیا۔ایف آئی آر کے مطابق استاد نے اس کے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور تین دن تک گھر نہ جانے دیا،جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کوحراست میں لے لیاگیا ہے جب کہ طالب علم کی ڈی این اے رپورٹ آنے پر تفتیش میں مدد ملے سکے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -نارووال -