کوٹ سادات بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول بن گئے

کوٹ سادات بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول بن گئے
کوٹ سادات بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول بن گئے

  

کوٹ سادات (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی کے نواحی گاؤں کوٹ سادات کا بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ سادات بائی پاس قبرستان کے قریب سے انتہائی خستہ حال ہوچکا ہے۔ قبرستان موڑ پرگزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے گڑھے پڑ گئے ہیں جس کے باعث حادثات معمول ہوگئے ہیں۔ اب تک 3 موٹرسائیکل جن پر 5 سے 6 افراد سوار تھے ان گڑھوں میں گر کر زخمی ہوچکے ہیں۔

اہل علاقہ نے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور ایس ڈی او شاہرات رانا بشیر سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بڑے نقصان سے پہلے سڑک کی حالت درست کی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -وہاڑی -