نوازشریف اقتدار نہ ملنے کی وجہ سے نیلسن منڈیلا بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: شبلی فراز

نوازشریف اقتدار نہ ملنے کی وجہ سے نیلسن منڈیلا بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: ...
نوازشریف اقتدار نہ ملنے کی وجہ سے نیلسن منڈیلا بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے عمران خان دیانتدار آدمی ہے، نوازشریف اقتدار نہ ملنے کی وجہ سے نیلسن منڈیلا بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل"سماء نیوز"کےپروگرام میں گفتگو کرتےہوئےسینیٹرشبلی فراز نے  کہا کہ عمران خان نےوزیراعظم بننے کے لیے کوئی شارٹ کٹ استعما ل نہیں کیا ، دنیا جانتی ہے کہ وہ ایک ایماندار آدمی ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اِن لوگوں نے ہمیشہ اداروں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا، صرف فوج ہی واحد ادارہ ہے جو ان کے مفاد کے لیے استعمال نہیں ہوا۔

آرمی چیف اور محمد زبیر کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ مجھے ملاقات کا کوئی علم نہیں تاہم میں بھی اسدعمر کے بیٹے کے ولیمے میں شریک تھا تو میرے سامنے آرمی چیف اور محمد زبیر کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی، محمد زبیر ایک سائیڈ پر الگ تھلگ بیٹھے ہوئے تھے۔خیال رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے آرمی چیف اور محمد زبیر کی ملاقاتوں کی خبر نے پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچادی ہے۔

مزید :

قومی -