"میرے شوہر نے میرا ریپ کیا" نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے ان پر سنگین الزام لگادیا

"میرے شوہر نے میرا ریپ کیا" نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے ان پر سنگین الزام ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے ان پر ریپ اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کی جانب سے ممبئی کے ورسووا پولیس سٹیشن میں اداکار کے خلاف تحریری درخواست دی گئی ہے۔ اس درخواست میں اداکار پر ریپ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی عالیہ صدیقی نے اداکار اور ان کے خاندان کے 4 افراد کے خلاف ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں شکایت درج کرائی تھی۔

خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے باہمی چپقلش ہے۔ گزشتہ دنوں عالیہ نے نواز کو طلاق کا نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

مزید :

تفریح -