نیپر ا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ،عوام پر 165ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

نیپر ا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ،عوام پر 165ارب کا اضافی ...
نیپر ا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ،عوام پر 165ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیپرا نے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت ایک روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے،جس کا اطلاق حکومتی نوٹی فکیشن کے بعد ہو گا۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے سے صارفین پر165 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اضافے کا فیصلہ اکتوبر2019 سے مارچ 2020 کے عرصے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ مالی سال 2020 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 73 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مالی سال 2020 کی تیسری سہ ماہی کا 91 ارب 80 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -