شیخ رشید اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں، آرمی چیف سے ملاقاتوں کی خبروں پر محمد زبیر بھی میدان میں آگئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں اور بے بنیاد پروپیگنڈا بند کریں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر میرے خلاف جھوٹ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو تمام حقائق ثبوت کے ہمراہ جاری کردوں گا۔
شیخ رشید نے کہاتھا کہ زبیر کو چیلنج کرتاہوں ان کی 36 سال میں کبھی جنرل باجوہ سے ملاقات نہیں ہوئی، محمد زبیر نے خود ٹائم لیا ، ایک ہفتے میں دو بار ڈی جی آئی ایس آئی کی موجودگی میں ملے۔