مولانا فضل الرحمان کو نیب کا نوٹس ملنا اپوزیشن کو دباؤ میں لینے کی کوشش ہے، بلاول بھٹو زرادری کا الزام

مولانا فضل الرحمان کو نیب کا نوٹس ملنا اپوزیشن کو دباؤ میں لینے کی کوشش ہے، ...
مولانا فضل الرحمان کو نیب کا نوٹس ملنا اپوزیشن کو دباؤ میں لینے کی کوشش ہے، بلاول بھٹو زرادری کا الزام

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےنیب کی جانب سےمولانا فضل الرحمان کونوٹس بھیجےجانےکی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ عمران خان نیب کےذریعےاپوزیشن کےسیاستدانوں کو دباؤ میں لینےکی کوشش کررہےہیں،پی ٹی آئی حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سےبوکھلاکر نیب کو استعمال کر رہی ہے،اے پی سی کے بعد سیاسی رہنماؤں کو نیب کے نوٹس بھیجنے سے حکومتی عزائم کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کر لےاب عوامی مزاحمت کو نہیں دبا سکتی،جے یو آئی کے سربراہ کے خلاف حکومت نیب کے ذریعے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سب سے پہلے 1974میں گلگت بلتستان میں اصلاحات کو متعارف کرایا تھا اور گلگت بلتستان سے ایف سی آر اور را ج شاہی کو ختم کیا تھا، 1994 میں گلگت بلتستان کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پہلا لیگل فریم ورک آرڈر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے2009میں گلگت بلتستان کو نام دے کر یہاں کی اسمبلی کو بااختیار بنایا تھا،میں نے 2018کے منشور میں گلگت بلتستان کو مزید حقوق دینےکاوعدہ کیاہے،ہم گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کااس لئےمطالبہ کررہےہیں تاکہ یہاں کےلوگ اپنامستقبل خود طے کر سکیں، پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں 2020 کے انتخابات 2018والے الیکشن کی بنیاد پر ہی لڑے گی،یہ وقت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے خوابوں کو تعبیر ملے۔

مزید :

قومی -