حکومت شفاف معاہدو ں اور عوام کی پائی  پائی کا مناسب استعمال یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے: وزیرِ اعظم  عمران خان 

 حکومت شفاف معاہدو ں اور عوام کی پائی  پائی کا مناسب استعمال یقینی بنانے کے ...
 حکومت شفاف معاہدو ں اور عوام کی پائی  پائی کا مناسب استعمال یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے: وزیرِ اعظم  عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم  عمران خان نے حکومت پنجاب کی جانب سے   لاہور میٹرو منصوبے کے حوالے سے کیے جانے والے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت شفاف معاہدو ں اور عوام کی ایک ایک پائی کا مناسب استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی ملک امین اسلم، گورنر سندھ عمران اسمعٰیل، معاونین خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ، ڈاکٹر شہباز گل، گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)انور علی حیدر، و دیگر سینئر افسران   شریک ہوئے جبکہ  چیف سیکرٹری صاحبان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے وزیرِ اعظم کو وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں، گذشتہ دو نیلامیوں،اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو از سر نو مرتب کرنے کے حوالے سے پیش رفت اور تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات بشمول سی ڈی اے کی آٹومیشن سے متعلق آگاہ کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ گذشتہ دو نیلامیوں (جولائی  اور ستمبر)میں سی ڈی اے نے 55ارب روپے اکٹھے کیے ہیں جو کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے برے کار لائے جائیں گے۔ مکمل شدہ منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ پارک انکلیو بریج،  برما بریج،  جی سیون جی ایٹ انڈر پاس منصوبہ اور پیدل چلنے والوں کے لئے مختلف بریج  اور کیپیٹل ہسپتال میں اضافی  بلاک تعمیر کرنے کے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد  اور راولپنڈی کی صاف پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے غازی بروتھا سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ روات بھارہ کہو رنگ روڈ تعمیر کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ 3.8ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے19 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 4.2ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے منصوبوں کی منظوری کا عمل زیر غور ہے۔  چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ 7.49ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 12.07ملین مربع فٹ کی تعمیرات کے منصوبوں کی منظوریوں کا عمل زیر غور ہے جسے مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائیگا۔ لاہور میٹرو منصوبے کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ دورِ حکومت میں میٹرو کامعاہدہ 364روپے فی کلومیٹر کے حساب سے کیا گیا جبکہ موجودہ دور میں جبکہ ڈالر کی قیمت بھی بڑھی ہے یہ معاہدہ 304روپے  فی کلومیٹر کے حساب سے کیا گیا ہے،اس طرح فی کلومیٹر ساٹھ روپے بچت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں آٹھ ارب روپے بچت ہوگی۔وزیرِاعظم نےحکومت پنجاب کی جانب سےکیےجانےوالےبہتر معاہدے پراطمینان کااظہار کرتےہوئےکہاکہ موجود حکومت شفاف معاہدوں اور عوام کی ایک ایک پائی کا مناسب استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے۔

مزید :

قومی -