مظفر گڑھ میں 3 ڈاکو پکڑے گئے، عوام نے ہاتھ کاٹ دیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مظفر گڑھ میں 3 ڈاکو پکڑے گئے، عوام نے ہاتھ کاٹ دیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مظفر گڑھ میں 3 ڈاکو پکڑے گئے، عوام نے ہاتھ کاٹ دیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ شہر سلطان کی حدود میں 3 ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، لوگوں نے خوب درگت بنانے کے بعد ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیے۔

تھانہ شہر سلطان کی حدود میں 3 ڈاکو علی الصبح ایک دکان لوٹنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران انہوں نے دکاندار کی ٹانگ میں گولی مار دی۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ بڑی تعداد میں اکٹھے ہوگئے اور ڈاکوؤں کو پکڑ کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد مشتعل ہجوم نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکو کا ہاتھ جسم سے الگ ہوچکا ہے جبکہ دوسرے ڈاکو کے ہاتھ پر پہنچوں کے قریب 2  گہرے کٹ لگے ہوئے ہیں ۔ تیسرے ڈاکو کا ہاتھ کہنی کے قریب سے کاٹنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ الگ نہیں ہوا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملزمان کے ہاتھ کاٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -