”آرمی چیف نے آزادی مارچ سے قبل کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت چلنے دیں “جے یو آئی ف کے رہنما کا تہلکہ خیز دعویٰ

”آرمی چیف نے آزادی مارچ سے قبل کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت چلنے دیں “جے یو ...
”آرمی چیف نے آزادی مارچ سے قبل کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت چلنے دیں “جے یو آئی ف کے رہنما کا تہلکہ خیز دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت چلنے دیں ،آرمی چیف نےہمیں آزادی مارچ سے قبل ملاقات کی دعوت دی تھی، نواز شریف کے خلاف ہم جو کر رہے ہیں آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔

نجی چینل سما نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  عبدالغفور حیدری نے کہا  کہ جنرل باجوہ نے ہمیں آزادی مارچ سے پہلے ملاقات کی دعوت دی اورہمیں کہا گیا کہ آزادی مارچ نہ کریں،ہمیں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی حکومت چلنے دیں۔ ہم نواز شریف کے خلاف جو کر رہے ہیں آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔ اینکر نے جب عبدالغفور حیدری سے نواز شریف والی بات کی وضاحت مانگی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیں کہی تھی۔

سینیٹر عبدالغفور حیدری کہتے ہیں کہ ہم نے اس وقت باجوہ صاحب کو یہ کہا تھا کہ ہم عمران خان کا استعفیٰ نہیں مانگتے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ آپ حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے پہلے محمد زبیر ، ن لیگ کے دیگر رہنماوں کی آرمی چیف سے ملاقاتوں کی خبر یں چل رہی ہیں۔ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی بھی آرمی چیف سے ملاقات کا دعوی کیا تھا۔

مزید :

قومی -