پریتی زنٹا کی کنگز الیون پنجاب نے کوہلی کی ٹیم کو اتنے زیادہ رنز سے شکست دے دی کہ چیمپیئنز ٹرافی کی یادیں تازہ ہوگئیں

پریتی زنٹا کی کنگز الیون پنجاب نے کوہلی کی ٹیم کو اتنے زیادہ رنز سے شکست دے دی ...
پریتی زنٹا کی کنگز الیون پنجاب نے کوہلی کی ٹیم کو اتنے زیادہ رنز سے شکست دے دی کہ چیمپیئنز ٹرافی کی یادیں تازہ ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ میں اداکارہ پریتی زنٹا کی ٹیم کنگز الیون پنجاب نے ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور کو 97 رنز سے دھول چٹادی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ پنجاب کے کپتان کے ایل راہول نے مخالف گیند بازوں کے چھکے چھڑا دیے۔ اوپنر آنے والے کے ایل راہول نے 69 گیندوں پر 7 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 132 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی کی ٹیم 17 اوورز میں صرف 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان ویرات کوہلی صرف ایک رن بناسکے جبکہ واشنگٹن سندر 30 رنز کے ساتھ رائل چیلنجرز بنگلور کے ٹاپ سکورر رہے۔

کنگز الیون پنجاب کے بلے بازوں کی طرح گیند بازوں نے بھی کوہلی کی ٹیم کو بچوں کی ٹیم سمجھا اور جی کھول کر وکٹیں اڑائیں۔ پنجاب کے روی بشنوئی اور ایشون نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شلیڈن کاٹریل نے 2 اور محمد شامی اور گلین میکسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل -