مقبوضہ کشمیر میں تنظیم نو اورڈومیسائل کے کالے قوانین سے آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے:شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر میں تنظیم نو اورڈومیسائل کے کالے قوانین سے آبادی کا تناسب تبدیل ...
مقبوضہ کشمیر میں تنظیم نو اورڈومیسائل کے کالے قوانین سے آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے:شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی نئی لہر جاری ہے، بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال سنگین ہوگئی ہے،ایک سال 9 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کے نام خط میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تنظیم نو اورڈومیسائل کے کالے قوانین سے آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنےکی سازش کر رہا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ نے خط میں کہا ہے کہ بھارت مسلم اکثریتی علاقے کو ہندواکثریت میں تبدیل کرنا چاہتاہے۔ بھارت بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ بھارت کے اقدامات سے پیدا شدہ صورتحال امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے غیر انسانی فوجی محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرے۔ سلامتی کونسل بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے سلامتی کونسل معاملے کی سنگینی کا ادراک کر کے موثر اقدامات اٹھائے گی۔ سلامتی کونسل کے عملی اقدامات زیر قبضہ علاقے میں محصور کشمیریوں کی انسانی امداد کے لیے ناگزیر ہیں۔ 

مزید :

قومی -