گھریلو ملازمت اختیار کرکے وارداتیں کرنے والی آٹھ خواتین گرفتار
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کا رروائی، گھریلو ملازمت اختیار کرکے واردات کرنے والی سابقہ ریکارڈ یافتہ بین الصوبائی گینگ کی8 ملزمات گرفتار،خواتین کے قبضے سے چوری شدہ 26تولہ طلائی زیورات، آرٹیفیشل جیولری، دیگر قیمتی اشیاء مالیت 30 لاکھ روپے برآمد کر کے مقدما ت درج کرلیے گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سی آئی اے پولیس ٹیم نے گھریلو ملازمت اختیار کرکے واردات کرنے والی سابقہ ریکارڈ یافتہ بین الصوبائی گینگ کی8 خواتین گرفتارکرلیا، گرفتارخواتین میں نازیہ بی بی،کرن بی بی،عاصمہ بی بی ،صغریٰ بی بی ،شرت بی بی،شہناز بی بی ،سعدیہ بی بی اورغزالہ شامل ہیں، ملزمات کے قبضے سے چوری شدہ 26تولہ طلائی زیورات،آرٹیفیشل جیولری، دیگر قیمتی اشیاء مالیت30لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمات نے گھروں میں ملازمت اختیار کرکے گھر کی صفائی ستھرائی کے دوران طلائی زیورات، نقدی و دیگر قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہو نے کا انکشاف کیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔