پنجاب میں ایک دفعہ پھر تبادلوں کی آندھی، سیکرٹریز سمیت اعلی عہدے کے 14 افسران کو تبدیل کردیا گیا

پنجاب میں ایک دفعہ پھر تبادلوں کی آندھی، سیکرٹریز سمیت اعلی عہدے کے 14 افسران ...
پنجاب میں ایک دفعہ پھر تبادلوں کی آندھی، سیکرٹریز سمیت اعلی عہدے کے 14 افسران کو تبدیل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت میں تین سالوں سے جاری تبادلوں کی آندھی نہ تھم سکی ہے، ایک دفعہ پھر پنجاب حکومت نے سیکرٹریز سمیت اعلی عہدے کے 14 افسران  کے تقرر تبادلے کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری (سروسز)  صائمہ سعید کو سیکرٹری پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ محمد شہریار سلطان کو سیکرٹری (سروسز) ،چئیرمین پنجاب پرائیویٹیشن بورڈ سلمان اعجاز کو سیکرٹری محکمہ زکوۃ و عشر ت، تعیناتی کے منتظر علی سرفراز حسین کو سیکرٹری محکمہ فوڈ ، کمشنر فیصل آباد ثاقب منان کو محکمہ سروسز ، سیکرٹری انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ زاہد حسین کو کمشنر فیصل آباد ، سیکرٹری پنجاب ہاوسنگ اینڈ اربنگ لیاقت علی چھٹہ کو سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ ، ممبر ہنجاب ریونیو اتھارٹی سید مبشر حسین کو سیکرٹری پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن، سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سلمان غنی کو سپیشل سیکرٹری (بجٹ اینڈ ریسورسز)  محکمہ فنانس ، ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن صالحہ سعید کو سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ،امبرین ساجد کو ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ ایکسائز ٹیکسیشن رضوان اکرم شیروانی کو ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن کا اضافی چارج دے دیا گیاہے   ۔ سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ مظفر خان 

 اور ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب فرید احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا  ہے۔

مزید :

قومی -