شاہ محمود قریشی کی ترک اور سعودی ہم منصب سے ملاقاتیں 

شاہ محمود قریشی کی ترک اور سعودی ہم منصب سے ملاقاتیں 
شاہ محمود قریشی کی ترک اور سعودی ہم منصب سے ملاقاتیں 

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک اور سعودی ہم منصب سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کی سائیڈلائنز پر سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے عالمی برادری سے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے اقدام کی اپیل کی۔ وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ ترک وزیر خارجہ سے ملاقات میں شاہ محمود کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان، پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک کونسل کے ترکی میں منعقد ہونے والے ساتویں اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں۔

مزید :

قومی -