کن کن شہروں میں آج بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیا ت نے بتا دیا

کن کن شہروں میں آج بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیا ت نے بتا دیا
کن کن شہروں میں آج بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیا ت نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیا ت نے آج پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج لاہور، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور چترال میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، میرپور خاص، مٹھی اور سانگھڑ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

مزید :

قومی -