عدالت نے مینار پاکستان واقعے میں ملوث دو ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں

عدالت نے مینار پاکستان واقعے میں ملوث دو ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں
عدالت نے مینار پاکستان واقعے میں ملوث دو ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیشن کورٹ نے مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر پر تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں مینار پاکستان واقعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدازاں عدالت کی جانب سے پولیس رپورٹ کی روشنی میں دونوں ملزمان کی ضمانت مسترد کردی گئیں۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میں آئشہ اکرام نامی خاتون ٹک ٹا کر کو ہراساں کرنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -