معروف اداکار طلعت اقبال امریکہ میں انتقال کرگئے
ٹیکساس(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار طلعت اقبال امریکہ میں انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اداکار طلعت اقبال طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں زیر علاج تھے۔
طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
ٍیاد رہے کہ طلعت اقبال نے 70اور 80ءکی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کئے تھے۔