نواز شریف کی ویکسین انٹر ی کا معاملہ، تحقیقا تی ٹیم کی رپورٹ تیار، کس کو ذمہ دار قرار دیا گیا؟ اہم خبر سامنے آگئی

نواز شریف کی ویکسین انٹر ی کا معاملہ، تحقیقا تی ٹیم کی رپورٹ تیار، کس کو ذمہ ...
نواز شریف کی ویکسین انٹر ی کا معاملہ، تحقیقا تی ٹیم کی رپورٹ تیار، کس کو ذمہ دار قرار دیا گیا؟ اہم خبر سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیرا عظم نواز شریف کی ویکسین انٹری سے متعلق تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ تیار کر لی ہے جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدا ر کو ارسال بھی کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں 7افراد کو غلط انٹری کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویکسی نیشن سینٹرمیں تعینات عملہ غیرتربیت یافتہ تھاجبکہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ویکسی نیشن سنٹرسے متعدد اندراج کینسل کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں زیادہ غفلت میڈیکل سپریٹنڈنٹ(ایم ایس )کی تھی جبکہ ریکارڈ چیکنگ کے دوران تضادات پائے گئے، ایم ایس، سینئرافسر، کلرک، نرس، وارڈ بوائے، چوکیدار اور پی اے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

معاملے پر مزید تحقیقات فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے کی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -