اربن راوی پراجیکٹ : توہین عدالت کیس میں لاہور ہائی کورٹ حکومت پر برہم 

اربن راوی پراجیکٹ : توہین عدالت کیس میں لاہور ہائی کورٹ حکومت پر برہم 
اربن راوی پراجیکٹ : توہین عدالت کیس میں لاہور ہائی کورٹ حکومت پر برہم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائی کورٹ نے ریور راوی اربن پروجیکٹ سے متعلق توہین عدالت کے کیس میں پراجیکٹ کا ماسٹر پلان پیش نہ کرنے پر حکومت پر برہمی کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ریورراوی اربن پروجیکٹ سے متعلق توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ کی جانب سے حکومت کو پراجیکٹ کا ماسٹر پلان پیش کرنے کے لئے آخری مہلت دے دی گئی ۔

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اتنے بڑے پراجیکٹ کے لیے ماسٹر پلان نہیں بنایا،جس طرح عدالت میں کیس لڑا جارہا ایسے تو یہ پراجیکٹ مکمل ہونے سے رہا۔

عدالت نے برہمی اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان آنے پر ہی کیس کی سماعت کریں گے ۔

بعدازاں عدالت نے ریور راوی اربن پروجیکٹ سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -