نیب لاہور نے سیکریٹری نیشنل ہیلتھ نبیل اعوان کو 30 ستمبر کوطلب کرلیا

نیب لاہور نے سیکریٹری نیشنل ہیلتھ نبیل اعوان کو 30 ستمبر کوطلب کرلیا
نیب لاہور نے سیکریٹری نیشنل ہیلتھ نبیل اعوان کو 30 ستمبر کوطلب کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے سیکریٹری نیشنل ہیلتھ نبیل اعوان کواثاثہ جات کیس میں 30ستمبر کو طلب کرلیاگیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیبل اعوان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں نیبل اعوان کو والد کے نام پراپرٹیز سمیت اثاثہ جات کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیبل اعوان کو خاندان کے نام پر رجسٹرد کمپنیز کا ریکارڈ ہمراہ لانے اور فیملی ممبران کے اثاثہ جات تفصیلات بھی ہمراہ لانے کا بھی کہا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -