مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے قومی دن پرقونصل ویلفیر  ثاقب علی خان کی شرکت

مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے قومی دن پرقونصل ویلفیر  ثاقب علی خان کی شرکت
مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے قومی دن پرقونصل ویلفیر  ثاقب علی خان کی شرکت

  

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) پاکستان کمیونیٹی مکہ مکرمہ نے  مخصوص انداز اور SOP کا خیال رکھتے ہوے  سعودی عرب کے قومی دن (یوم الوطنی) کا اہتمام کیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر قونصل ثاقب علی خان تھے جبکہ صدارت سماجی رہنما اور صحافی محمدعامل عثمانی نے کی ، اس پر وقار تقریب کے میزبان احمد خان عباسی تھے.

 تقریب میں بعض مقامی  شہریوں کی نمائندگی کے علاوہ پاکستان کمیونیٹی نے شرکت کی - قونصل ویلفیئر نے اپنے خطاب میں میزبان ملک سعودی عرب کے شہریون کو ان کے 91 ویں  قومی دن پر مبارک باد دیتے ہوئے سعودی عرب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ’سعودی عرب زندہ بار، پاک سعودی عرب دوستی پائندہ باد۔ انھوں نے مزید کہاکہ کہ ہم پاکستانیوں کے دیگر ممالک سے مختلف نوعیت کے تعلقات ہوسکتے ہیں اور ہیں لیکن میں خوشی اور اعتماد سے کہ سکتا ہوں کہ سعودی عرب سے ہمارے   قلبی نوعیت کے تعلقات ہیں ۔

قونصل ویلفیر نے اپنی کموینٹی سے مخاطب ہوتے ہوے کہا کہ پاکستان قونصلیٹ آپ ہی کی رہنمائی کے لیے کام کرتی ہے اور آپ کے لیے ہمیشہ قونصلیٹ کے دروازے کھلے ہیں۔  اس موقع پر انھوں نے احمد خان عباسی کی کمیونیٹی کے معاملات میں قونصلیٹ سے تعاون کو بھی سراہا۔ 

مزید :

تارکین پاکستان -