سابق بھارتی ایجنٹ نے پاکستان میں ’ را ‘ کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا

سابق بھارتی ایجنٹ نے پاکستان میں ’ را ‘ کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا
سابق بھارتی ایجنٹ نے پاکستان میں ’ را ‘ کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوسی نیٹ ورک اسی کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا، سابق جاسوس ڈینیل نے بھارتی ٹی وی چینل پروپنجاب ٹی وی کیساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اسے بھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کیلئے بھیجاگیاتھا، ڈینیل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جاسوسی کیلیے ایجنٹ صرف بھارت ہی بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کودیے گئے انٹرویومیں راکے ایجنٹ ڈینیل نے اعتراف کیاکہ اس نے پاکستان میں بھارت کیلئے جاسوسی کی اورپکڑابھی گیا،پاکستان میں چارسال قید کاٹی، اس نے را اوربھارتی فوج کے ایک اورجاسوس راجوسے متعلق بھی بتایااورکہاکہ وہ اب پاکستان میں قیدہے۔ڈینیل نے بتایاکہ بھارت واپسی کے بعدبھارتی حکومت نے اسے صرف 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔

سابق بھارتی ایجنٹ نے کہاکہ را اب بھی پاکستان میں اپنی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس نے پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ وہ بہت اچھے ہوتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -