سرکاری محکموں کی اراضی پر کئے گئے قبضے جلد از جلد ختم کرائے جائیں: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

سرکاری محکموں کی اراضی پر کئے گئے قبضے جلد از جلد ختم کرائے جائیں: ڈپٹی کمشنر ...
سرکاری محکموں کی اراضی پر کئے گئے قبضے جلد از جلد ختم کرائے جائیں: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) ضلع عمرکوٹ کے تمام سرکاری محکموں کی اراضی پر  کئے گئے قبضے کو جلد از جلد ختم کیا جائے اور اس میں  کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں اینٹی انکروچمنٹ  کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے تمام محکموں کے افسران سے سرکاری محکموں کی زمین پر کئے گئے قبضوں کے حوالے سے معلومات طلب کیں۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز اور افسران کو کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کے تمام محکموں کی سرکاری زمینوں پر جہاں قبضے کئے گئے ہیں انہیں ختم کروایا جائے اور جہاں سرکاری زمینوں پر قبضوں کے مقدمات مختلف عدالتوں میں چل رہے ہوں تو وہ افسران ڈسٹرکٹ اٹارنی کو خط لکھ کر جتنی جلدی ممکن ہو سرکاری زمینوں پر قبضے ختم کروائیں جائیں ۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ آپ کی سرکاری زمینوں پر قبضوں کو ختم کروانے کے لیے ایک شیڈول بنایا جائے اور ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ  فورس کی مدد سے تمام تجاوزات ختم کروائے جائیں اور ان کی رپورٹ  دی جائے تاکہ وہ رپورٹ سپریم کورٹ اور بورڈ آف ریونیو کو بھیجی جاسکے ، انہوں نے ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ فورس میرپورخاص کو ہدایات کی کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کے خاتمے کا جاری کردہ شیڈول پر اپنی فورس تعینات کریں اور اینٹی انکروچمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کئی جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک انفارمیشن ٹیکنالوجی اور  ریلوے کے افسران اجلاس میں غیر حاضر ہیں جس کے لیے ان کے منسلک سیکرٹری کو خط لکھا جائے، اجلاس میں ایس ایس پی  مختیار احمد خاصخیلی ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، سی ایم او میونسپل کمیٹی عمرکوٹ ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ فورس میرپورخاص اور دیگر حکام نے شرکت کی ضلع  عمرکوٹ کےمختلف سرکاری قبضوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -