انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اور سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اور سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی 
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اور سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 169 روپے 15 پیسے کا ہو گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے ، حصص کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 296 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آئی اور انڈیکس میں 110 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 407 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا اور یہ واپسی منفی رجحان میں تبدیل ہو گئی ۔ اس وقت 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور مارکیٹ 45 ہزار 166 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔

مزید :

بزنس -