چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے آرڈیننس کا مسودہ تیار ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

 چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے آرڈیننس کا مسودہ تیار ، نجی ٹی وی کا ...
 چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے آرڈیننس کا مسودہ تیار ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے آرڈیننس کا مسودہ تیار  کرلیا گیا ۔نجی ٹی وی سما نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آرڈیننس کا مسودہ آئندہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور مسودے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت قانون نے آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کی منظوری منگل کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا اور ان کی منظوری کے بعد اس کا نفاذہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بعض حکومتی شخصیات میں مدت میں توسیع کے دورانیے سے متعلق اختلاف تھاجسے دور کرنے کیلئے مسودے میں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ جب تک نئے چیئرمین کی تقرری نہیں ہوگی تب تک موجودہ چیئرمین میں ہی عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ہونے کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -