پی پی رہنما سعید غنی نے اپوزیشن لیڈ ر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

پی پی رہنما سعید غنی نے اپوزیشن لیڈ ر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ...
پی پی رہنما سعید غنی نے اپوزیشن لیڈ ر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور صوبائی وزیرسعید غنی نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف جھوٹی خبریں چلوانے کے الزام میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلائی گئی ہیں اور مجھ پر بے بنیاد الزمات لگائے گئے ہیں۔میں نے اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلانے والوں کو بے نقاب کروں گا او ر مجھے یقین ہے کہ مقدمات میں حلیم عادل شیخ کو جھوٹا ثابت کروںگا۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -