عمر شریف کو امریکہ منتقل کرنے کا معاملہ ، ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی کب پہنچے گی ؟ وقت اور دن پتا لگ گیا 

عمر شریف کو امریکہ منتقل کرنے کا معاملہ ، ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی کب ...
عمر شریف کو امریکہ منتقل کرنے کا معاملہ ، ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی کب پہنچے گی ؟ وقت اور دن پتا لگ گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف کامیڈین کو امریکہ لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ایئر ایمبولینس کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے ، ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی ، ایئر ایمبولینس میں کپتان اور عملے کے 5 ارکان شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ عمر شریف نے حکومت سے علاج کیلئے امریکہ جانے کیلئے اپیل کی تھی جس پر وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت نے بھر پور کوششیں کرتے ہوئے پاکستان کے معروف کامیڈین کو بیرون بھیجنے کے انتظامات کیئے جبکہ سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے فنڈ بھی جاری کیئے جو کہ ان کے علاج پر خرچ ہوں گے ۔

مزید :

قومی -